جہلم لائیو( بیورو رپورٹ ) سوہاوہ میں ڈاکو راج دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک جاں بحق ایک زخمی.
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ شہر اور گردو نواح میں ڈاکوؤں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا سر شام ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس گزشتہ روز شام کے وقت واجد ،بشارت اور ظہیر ایک فوتگی پر فاتح خوانی کے بعد واپس گھر کی طرف جار ہے تھے کہ بھینس قائم کے قریب تین مسلح نقاب پوشوں نے ناکہ لگا رکھا تھا اور اسلحہ کے زور میں نقدی اور موبائل چھیننے کی کوشش کی جس پر واجد اور بشارت نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی .
فائرنگ سے واجد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بشارت شدید زخمی ہوا ،جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ لایا گیا جہاں تشویشناک حالت میں اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی متقل کر دیا گیا.
دوسری جانب ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے، پولیس تھانہ سوہاوہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی شہریوں نے پولیس تھانہ سوہاوہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم اور آر پی او راولپنڈی سے تین ماہ کے دوران پانچویں واردات کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ تین دن میں سوہاوہ میں ڈکیتی کی پانچ وارداتیں ہو چکی ہیں جس میں پولیس تاحال کوئی بھی ملزم گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، جبکہ ایک مقدمہ کے علاوہ کوئی مقدمہ بھی درج نہ کیا جا سکا ۔جبکہ تھانہ سوہاوہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ٹاوٹ مافیا نے تھانہ سوہاوہ پر قبضہ کر رکھا ہے اور شریف شہریوں کو پریشان کرنے کے لئے بولیاں لگائی جاتی ہیں درخواستوں کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں