جہلم لائیو ( احسن وحید) ایس ڈی او واپڈا سوہاوہ کی نااہلی 16گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ کے کاروبار زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا تفصیلات کے مطابق سوہاوہ شہر اور گردو نواح میں گزشتہ پندرہ دنوں سے مسلسل بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے گزشتہ روز بھی اتوار کی رات بارہ بجے بند ہونے والی بجلی نے شہریوں کا جینا محال کر دیا سخت گرمی اور حبس میں متعدد بزرگ اور بچے بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے رات بارہ بجے بند ہونے والی بجلی پیر کی شام چار بجے بحال ہوئی ایس ڈی او سوہاوہ کا نمبر مسلسل بند جبکہ واپڈا آفس کا نمبر سولہ گھنٹے تک مصروف ملتا رہا جبکہ پچھلے پندرہ دن سے طویل لوڈ شیڈنگ کے بعد جو بجلی دی جاتی رہی ہے اس کے وولٹیج بھی سو سے کم جس کی وجہ سے شہریوں کا لاکھوں روپے کا قیمتی الیکٹرانکس کا سامنا جلنے لگا منتخب نمائندوں اور اپوزیشن کی طر ف سے مسلسل مجرمانہ خاموشی کے بعد سوہاوہ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے سوہاوہ پریس کلب کی طرف سے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج راجہ محمد اجمل کی عدالت میں زیر دفعہ 22A,22Bپٹیشن دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایس ڈی او سوہاوہ کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے کیپٹن فیڈر کو جرموٹ اور جرموٹ فیڈر کا لوڈ کیپٹن فیڈر پر کرنے سے سوہاوہ میں وویلٹج اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ در پیش ہے شہری آبادی کا لوڈ دیہات اور دیہاتی آبادی کا لوڈ شہری آبادی پر کرنے سے یہ صورت حال پیدا ہوئی ہے جس کا ذمہ دار ایس ڈی او سوہاوہ ہے لہذا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]