سوہاوہ پولیس کی کاروائی سے بڑی دہشتگردی کا خطرہ ٹل گیا

جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی ):بڑی دہشتگردی کا خطرہ ٹل گیا،سوہاوہ پولیس نے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرکے دہشگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبائلی علاقہ کا رہائشی ملزم سید حسین درہ آدم سے بذریعہ جی ٹی روڈاسلحہ گوجرانوالہ لے کر جا رہا تھا ،ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کے انسپکٹر اسد ہارون نے اس کی خفیہ اطلاع سوہاوہ پولیس کو دی،جس پرایس ایچ اومحمد الیاس اور ڈی ایس پی سوہاوہ شاھد نذیر کی زیر نگرانی پولیس نے ٹول پلازہ سوہاوہ پربھرپور کاروائی کرتے ہوئے ٹویوٹا کار نمبری LED7476سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ملزم گرفتارسید حسین کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے چھ پسٹل 700راوند، 12میگزین اور رائفل برآمد ہوئے،
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی جس سے اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں