جہلم لائیو (احسن وحید ) :پڑھا لکھا پنجاب کا خادم اعلی کا خواب صرف خواب ہی رہا۔ تعلیمی میدان میں حکومتی توجہ اور سنجیدگی محض سیاسی بیان تک جبکہ حقیقت بھیانک۔تحصیل سوہاوہ کا واحد بوائز ڈگری کالج صرف تین پروفیسرز کے کاندھوں پر۔ سوہاوہ اور گردونواح کے غریب اور متوسط طبقے کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ۔ ڈگری کالج سوہاوہ میں بائیس شعبہ جات مگر صرف تین پروفیسرز موجود۔اردو اور انگلش جیسے لازمی مضامین کے لیے اساتذہ موجود ہی نہیں۔طلباء4 دن بھر کھیل کود یا کینٹین میں وقت ضائع کر کے گھر واپس چلے جاتے ہیں۔طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے مقامی ایم پی اے اور شعبہ تعلیم کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کالج میں فی الفور خالی سیٹوں پر اساتذہ کو تعینات کر کے ہمارے مستقبل کو تاریک ہونے سے پچایا جائے کیونکہ سوہاوہ کے گردونواح کے طلباء کے لیے کسی پرائیویٹ ادارے میں داخلہ لینا محال ہے اور نہ ہی کسی دوسرے شہر جا نے کے اسطاعت ہے۔اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔اس سلسلے میں کالج پرنسپل نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ہر ہفتے متعقلہ ادارے کو خالی سیٹوں کے بارے باقاعدہ گزارشات بھیجی جاتی ہیں مگر تا حال کوء پیش رفت نہیں کی گئی۔اس سے طلباء کے مستقبل کو خطرہ ہے۔کالج ہذا میں کئی سال پہلے کیمپوٹر کے شعبے کا اجراء کیا گیا مگر متعلقہ اداروں کی نا اہلی اور تعلیم کْش رویہ سے ابھی تک کیمپوٹر لیب تک نہیں بنائی گئی۔لیب کے لیے کمرہ تو موجود مگر اس میں نہ کمپیوٹرز اور نہ ہی فرنیچر۔بلکہ لیب کو گرلز ڈگری کالج کے سامان کے سٹور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ کالج جی ٹی روڈ پر قائم ہونے کی وجہ سے سیکورٹی رسک بھی ہے مگر تا حال کالج کی چاردیواری کو اونچا نہیں کیا جا سکا۔گورنمنٹ ڈگری کالج سوہاوہ میں صرف 3اور رسول پور کالج ڈومیلی میں صرف دو پروفیسر ز مستقل ہیں اس تعداد سے تو ا یک پرائمری اسکول بھی نہیں چلایا جا سکتاپرئیویٹ کالجزکے طلبہ اپنا سلیبس ختم کرنے کے قریب ہیں جبکہ سرکاری کالج کے طلبا بھی اساتذہ کے انتظار میں ہیں اس حوالے سے مقامی سیاسی قیادت اور حکومت پنجاب کی لاتعلقی اور بیخبری قابل تسویس ہے ۔طلباء کے اساتذہ نے وفاقی وزیر تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]