طلباء کا احتجاج

سوہاوہ کی خبریں

جہلم لائیو( احسن وحید) ایس ڈی او سوہاوہ کی نااہلی سوہاوہ شہر اور گردو نواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ 12گھنٹے سے تجاوز کر گئی جبکہ وولٹیج سو سے بھی کم درجنوں ٹرانسفارمر خراب تفصیلات کے مطابق سوہاوہ شہر کے گردونواح میں ایس ڈی او واپڈا کی نااہلی سے درجنوں ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سی شہری روز دار اس شدید گرمی میں نہ صرف اذیت کا شکار ہیں بلکہ چوبیس گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود ٹرانسفارمر مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مسجدوں اور گھروں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے سے بھی تجاوز کر چکا ہے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوئے ہوا میں اڑا دیے گئے بارہ گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ٹیلرنگ کا کام کرنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے کاروباری اور عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے وعدے کو پورا کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوہاوہ:(احسن وحید): ٹی ایم او کی نااہلی سوہاوہ شہر اور گردونواح میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے وبائی امراض اور تعفن پھیلنے لگا ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم او سوہاوہ کی نااہلی کی وجہ سے سوہاوہ شہر اور میونسپل کمیٹی کی حدود میں جگہ جگہ گندگی اور غلاغت کے ڈھیر سے نہ صرف تعفن اور وبائی امراض پھوٹ رہے ہیں بلکہ شہری مختلف وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کام نہیں کر رہے جس کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں اور آوارہ کتوں کی بھر مار سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس ہے جبکہ بازار میں خریداری کرنے والی خواتین کو بھی ان آوارہ کتوں کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے آوارہ کتے مدینہ مسجد، محلہ ہائی سکول موہڑہ پڑی میں مویشیوں پر حملہ کر کے پانچ سے زاہد بکریوں کو مار چکے ہیں متعدد بار میونسپل کمیٹی کے چیئر مین کو اس بار ے میں شکایت کرنے کے باوجود کسی قسم کا کوئی نوٹس نہ لیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ گندگی اور غلاظت سے کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکا ر ہو رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں صفائی کی نظام کو موثر بناتے ہوئے گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ختم کریں اور شہر اور گردو نواح سے آوارہ کتوں کا خاتمہ کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں