سٹی کالج جہلم

سٹی کالج جہلم کی طالبات نے ریکارڈ قائم کر دیا

جہلم لائیو( چوہدری عابد محمود) :سٹی پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہلم کی ہونہار طالبات نے ضلع بھر میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر کے اساتذہ ، انتظامیہ ، والدین اور ضلع جہلم کا نام فخر سے بلند کر دیا.

چند برس قبل کچہری روڈجہلم میں سٹی پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین قائم ہوا تب سے لیکر اب تک کی تاریخ میں یہ سب سے شاندار اور منفرد نتیجہ رہا , کالج کے پرنسپل پروفیسرمناظر حسین نے مسلسل تیسرے سال بھی100فیصد نتائج حاصل کرکے ہیٹرک مکمل کر لی , اہل علاقہ کی ادارہ کے پرنسپل اور ان کی ٹیم کو شاندار نتائج دینے پر مبارکباد‘ حکومت سے پروفیسرمناظر حسین کو اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازنے کا مطالبہ۔ محنت‘ لگن، دیانتداری اور والدین کی دعائیں شامل حال ہوں تو یقیناًاللہ پاک مددفرماتے ہیں۔ سٹی پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہلم نے ضلع بھر میں شاندار نتیجہ حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی.

ہر سال نتائج میں بہتری کی بنیادی وجہ کالج انتظامیہ اور طالبات کی لگن کے ثمرات ہیں، سٹی پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی ہونہار طالبات علینہ امجدنے پنجاب یونیورسٹی ایم اے انگلش میں پہلی پوزیشن، زویا طفیل نے یونیورسٹی آف گجرات سے دوسری پوزیشن، حناء احمد نے پنجاب یونیورسٹی سے تیسری پوزیشن حاصل کی ،جبکہ نمایاں نمبرز حاصل کرنے والی طالبات میں ثوبیہ ملک پنجاب یونیورسٹی ، صباء عارف یونیورسٹی آف گجرات، حناء بشیر پنجاب یونیورسٹی ،شازیہ خورشید پنجاب یونیورسٹی ، فائزہ نورین پنجاب یونیورسٹی،جویریا حبیب پنجاب یونیورسٹی، سدرہ اسلم پنجاب یونیورسٹی، نورالعین ظفر پنجاب یونیورسٹی،ثناء اشتیاق یونیورسٹی آف گجرات،لیزا اندریاس پنجاب یونیورسٹی، اثرا ء افتخار چوہدری پنجاب یونیورسٹی،ظاہرہ شبیر پنجا ب یونیورسٹی، کائنات ظفر پنجاب یونیورسٹی، سارہ اشرف پنجاب یونیورسٹی، عاصمہ پروین پنجاب یونیورسٹی، زرمینہ خادم پنجاب یونیورسٹی، قمر سلطانہ ملک پنجاب یونیورسٹی، مہوش اشرف پنجاب یونیورسٹی، صباحت اظہر پنجاب یونیورسٹی، ارم شہزادی یونیورسٹی آف گجرات، مہروض پنجاب یونیورسٹی، ارینہ ناصرپنجاب یونیورسٹی، صدف جاوید ڈارپنجاب یونیورسٹی، سمیرا خلیل پنجاب یونیورسٹی، مبشرہ احسان پنجاب یونیورسٹی، شہزانہ تبسم پنجاب یونیورسٹی، ٹینا انزک پنجاب یونیورسٹی،صبرینہ مشتاق پنجاب یونیورسٹی.

اسی طرح ایم ایس سی سائیکالوجی میں ارم مجیدیونیورسٹی آف گجرات سے پہلی پوزیشن، زینب نیئر نے یونیورسٹی آف گجرات سے دوسری پوزیشن ، نبیلہ عرفان نے یونیورسٹی آف گجرات سے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نمایاں نمبرز حاصل کرنے والی طالبات میں فروا ء زمان یونیورسٹی آف گجرات، عمامہ مدنی یونیورسٹی آف گجرات، زویا طاہر یونیورسٹی آف گجرات، عاصفہ نورین یونیورسٹی آف گجرات، شہزادی ثمر ارشد یونیورسٹی آف گجرات، عمامہ فردوس یونیورسٹی آف گجرات، مہوش اصغر یونیورسٹی آف گجرات،عائشہ نعیم یونیورسٹی آف گجرات،مناحل کاظمی یونیورسٹی آف گجرات، سندس شکیل یونیورسٹی آف گجرات ، عمارہ بتول یونیورسٹی آف گجرات، سدرہ اشرف یونیورسٹی آف گجرات، عائشہ حنیف یونیورسٹی آف گجرات، اقراء اقبال یونیورسٹی آف گجرات میں نمایاں نمبر حاصل کئے ، اور ایم اے انگلش پارٹ 1 میں عدیلہ بشیر نے یونیورسٹی آف گجرات سے پہلی پوزیشن ، صباء شوکت نے یونیورسٹی آف گجرات دوسری پوزیشن، جبکہ ذوبیہ ناز نے یونیورسٹی آف گجرات سے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ نمایاں نمبروں میں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات جن میں کنزاۃ الایمان یونیورسٹی آف گجرات، صنور شبیر یونیورسٹی آف گجرات، صبیحہ زوالفقار یونیورسٹی آف گجرات، فرح ناصریونیورسٹی آف گجرات، حمیرا وارث یونیورسٹی آف گجرات، آمنہ اشفاق یونیورسٹی آف گجرات، مریم کنول یونیورسٹی آف گجرات، صوفیہ ناصر یونیورسٹی آف گجرات، شازیہ پروین یونیورسٹی آف گجرات، سنبل شریف یونیورسٹی آف گجرات ، شازیہ عثمان یونیورسٹی آف گجرات، مہوش ناہید یونیورسٹی آف گجرات، عالیہ نذیر یونیورسٹی آف گجرات،تنزیلہ جبین یونیورسٹی آف گجرات، عاصمہ مشتاق یونیورسٹی آف گجرات، کومل ناز یونیورسٹی آف گجرات، فضل نور یونیورسٹی آف گجرات، تابندہ رحمن یونیورسٹی آف گجرات، فرواء رحمن یونیورسٹی آف گجرات،حبیبہ قمر یونیورسٹی آف گجرات،افشین ناز یونیورسٹی آف گجرات، ماریہ حسین یونیورسٹی آف گجرات، سدرہ یوسف یونیورسٹی آف گجرات، ثناء کرن یونیورسٹی آف گجرات، آمنہ بی بی یونیورسٹی آف گجرات، طیبہ بی بی یونیورسٹی آف گجرات نے ضلع جہلم میں نمایاں نمبر حاصل کر کے سٹی پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کچہری روڈ جہلم کی اساتذہ ، انتظامیہ و والدین کے سر فخر بلند کر دیئے.

اس موقع پر سٹی پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی طالبات نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری کامیابی کا راز ہمارے اساتذہ اور ہمارے والدین کی محنت کا ثمر ہے ، طالبات نے مزید کہا کہ سٹی پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ کالج ہذا کی طالبات نے اپنے اساتذہ کی محنت اور لگن کی وجہ سے 2009 ء میں اور دوسری مرتبہ 2012 ء میں ضلع بھر میں ریکارڈ قائم کیا اوراس سال پھر مرتبہ پھر ہم نے ضلع بھر میں نیاریکارڈ قائم کیا ہے ضلع بھر میں کوئی ایسا تعلیمی ادارہ نہیں جس کی طالبات نے 100 فیصد نتائج حاصل کرکے مثال قائم کی ہوسٹی پوسٹ گریجویٹ کالج کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے جس پر ہم اپنے محترم اساتذہ و کالج انتظامیہ کا تہہ دل سے مشکور ہیں ، اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات علینہ امجد،زویا طفیل،عدیلہ بشیر،صباء شوکت،ذوبیہ ناز ،ارم مجید،زینب منیر،مناحل کاظمی،سندس شکیل نے بتایا کہ اس کارکردگی کا سہرا ہمارے معزز اساتذہ کو جاتا ہے جنہوں نے شب و روز محنت کی اور جدیدنظام کو اپناتے ہوئے دن رات ہمیں محنت میں مصروف رکھا جس کی وجہ سے ہم نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں ، انہوں نے سٹی پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ، اور بتایا کہ 7 جنوری 2017 ء کے کالج ہذا کی انتظامیہ ہمارے اعزاز میں کانووکیشن منعقد کر کے نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو پورے اعزاز کے ساتھ ڈگریاں دی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں