سپرٹینڈنٹ جیل نے ڈسٹرکٹ جیل میں اپنا قانون نافذ کر دیا

جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) سپرٹینڈنٹ جیل فرخ سلطان نے ڈسٹرکٹ جیل میں مارشل لاء لگا دیا، ملازمین کو گالیاں اور دھمکیاں دینا معمول، شادی ، فوتگی ، مجبوری میں بھی چھٹی بند ، نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دینے لگا،جیل ملازمین ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل میں نئے تعینات ہونے والے سپر ٹینڈنٹ فرخ سلطان نے جیل میں مارشل لاء لگا دیا ہے اس حوالے سے جیل ملازمین نے بتایا کہ سپرٹینڈنٹ بات بات پر گالیاں دینا معمول بنائے ہوئے ہے جبکہ غمی خوشی ، فوتگی ، بیماری کی صورت میں چھٹی بھی نہیں دیتا، بلکہ چھٹی مانگنے والے ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے ملازمین نے مزید بتایا کہ جیل کے ملازمین سپر ٹینڈنٹ کے رویہ سے انتہائی تنگ اور پریشان ہیں ایک ملازم نے بتایا کہ ملازمین کے کئی قریبی رشتہ دار جو مختلف کیسوں میں جیل میں بند ہیں ان سے ملازمین کو ملاقات بھی نہیں کر دی جاتی ، ملازمین کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات سپرٹینڈنٹ کے جارحانہ رویہ اور ملازمین کے ساتھ بدتمیزی اور بے عزتی کا فوری نوٹس لیں، دوسری طرف جیل کے سرکاری نمبر 9270063پر رابطہ کرنے پر آپریٹر نے بتایا کہ سپرٹینڈنٹ صاحب ابھی موجود ہیں دفتر آنے پر اپنا موقف دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں