ڈی سی جہلم

سپورٹس میلے کی کامیابی میں ضلعی افسران نے اہم کردار ادا کیا،ڈی سی جہلم

جہلم لائیو: ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے سپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے جہلم بھر کے مختلف سکول و کالجوں کے مجموعی طور پر2530 طلبہ اور 1936 طالبات کھلاڑیوں / ایتھلیٹس کومقابلوں میں شامل کر کے ڈسٹرکٹ جہلم سپورٹس میلہ 2016کو کامیاب بنایا۔ ان کھیلوں میں سپورٹس کلب ،انٹر سکول، انٹرتحصیل اور انٹر ضلع کے ٹورنامنٹ شامل ہیں۔جن میں کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، کبڈی، رسہ کشی اور فیلڈ ایتھلیٹکس کے مقابلے شامل ہیں۔ کھیلوں کی سرگرمیاں 15روز تک جاری رہی، تمام کھلاڑیوں نے خا صی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے سپورٹس سرگرمیوں کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع بھر کے تمام افسران کی مثبت کاوشوں کو خوب سراہا جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسروحید احمد، ای ڈی او ایجوکیشن انور فاروق اور متعلقہ افسران شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کا کہنا تھا کہ کھیل طلبا ء کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں مدد گار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو اپنے بہتر مقصد کے حصول کی بھی ترغیب دیتے ہیں۔،کھیل جہاں طالب علموں کو ڈسپلن کی تربیت دیتے ہیں، وہاں ایمانداری ، لگن، برداشت، امن اور رواداری کا جذبہ بھی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جہلم کے لئے مثبت سرگرمیاں خوش آئین ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مایوسی اور ناامیدی کے اندھیروں سے نکال کر مثبت اورتعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کریں تا کہ وہ اپنا روشن مستقبل دیکھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں