جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) ڈی سی او ، ڈی پی او جہلم کہاں ہیں ؟؟؟تعلیم دشمنی کا افسوسناک واقعہ ، بدمعاشوں کاڈھوک فردوس سکول میں گھس کر ہیڈ ماسٹر پر تشدد، معصوم طلبا ء اور سکیورٹی گارڈ کو بھی دھو ڈالا، پولیس تھانہ سول لائن حسب معمول ٹال مٹول میں مصروف، تفصیلا ت کے مطابق محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت عروج پر پہنچ جانے پر اب جہلم میں سکول غیر محفوظ ہو گئے ہیں اور ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ افسوسناک واقعہ ڈھوک فردوس کے سکول میں پیش آیا جہاں علاقے کے بدمعاشوں راجہ فاروق دوکاندار ، اس کے بیٹے ناصر انجم، ملازم ESDظفر اقبال سمیت دیگر افراد نے گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک فردوس میں گھس کر ہیڈ ماسٹر ظفر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ہیڈ ماسٹر کو بچانے کیلئے جانے والا سکیورٹی گارڈ عابد اور سکول کے بچے بھی بدمعاشوں کے تشدد کا نشانہ بن گئے ۔ ہیڈ ماسٹر کی جانب سے تھانہ سول لائن کو دی گئی درخواست پرتھانہ سول لائن نے حسب سابق مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال مٹول شروع کر رکھی ہے اور ہیڈ ماسٹر کو تاحال سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ شہریوں نے سکول ہیڈماسٹر پر سکول کے اندر تشدد اور سکیورٹی گارڈ و طلبا کو زخمی کرنے والوں راجہ فاروق ، ناصر انجم، ظفر اقبال اور دیگر کے خلاف کاروائی کیلئے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]