پاکستان کی سیاست میں سیاسی انکل کافی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔
یہ اپنے سیاسی لیڈروں کی موجودگی یا غیر موجودگی میں ان کی اولاد کے انتہائی قریب پائے جاتے ہیں،ان کو مستقبل کا رہنما گردانتے ہیں اور کارکنوں کو ان کا تابعدار غلام ۔
ان” بچوں” کے ذریعے پارٹی پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی فکر میں سرگرداں رہتے ہیں ۔
اپنی سوچ کو پارٹی کا مرکزی خیال سمجھتے ہیں ۔
خدا نا خواستہ اگر سیاسی لیڈروں کی اولاد کانوں کی کچی ہو تو پھر ان کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔
The political uncles of the ambititious offspring of politicians are also wonderful creatures.@HassanNisar @IrshadBhatti336 @MazharAbbasGEO
— Naveed Ahmed (@naviedahmed) January 5, 2022
انکل ایک سماجی رشتہ ہے،جس کا ہمارے معاشرے میں بے حد احترام ہے۔
لیکن ہماری سیاست میں جب یہ تعلق پروان چڑھتا ہے تو دیکھنے میں آیا ہے کہ اس کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوا ہے،
لہذا کسی سیاسی پارٹی کو صحیح طریقے سے چلانے لے لئے انکل کے چنگل سے نکلنا پڑے گا۔