سیاسی نجومیوں کی دکانداری بند ہونے والی ہے،چوہدری فوق شیر با

جہلم لائیو(عمیر راجہ):پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نکالے جانے والے کس منہ سے ورکرز کنونشن کر رہے ہیں، عرس کے نام پر ورکرز کو بیوقوف بنانے والے عبرت کا نشان بن جائینگے، عوام کو گمراہ کرکے آستانہ عالیہ جلالپور شریف میں شعبدہ بازی کی گئی،پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز باشعور ہیں چار کے ٹولے کی ڈرامہ بازی کو سمجھتے ہیں،ذہنی مریض سیاستدانوں کے روپ میں گلی گلی واویلا کرکے ہمدردیاں لینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،پی ٹی آئی کے تمام فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں نہ کہ گلالئی گروپ نے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فوق شیر باز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیاسی نجومیوں کی دکانداری بند ہونے والی ہے جسکی وجہ سے وہ ضلع بھر میں مظلوم بننے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ ہولڈر کی بجائے مخالف امیدوار کو سپورٹ کرنے والے کس منہ سے ورکرز کنونشن کر رہے ہیں پی ٹی آئی کے ورکرز چار کے ٹولے کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں جو ذاتی مفاد اور عہدے کی جنگ لڑ رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نکالے جانے والے ورکرز کنونشن کر کے ہمدردیاں لینا چاہتے ہیں سیاسی ذہنی مریضوں کی شعبدہ بازی سے پی ٹی آئی کے ورکرز بخوبی واقف ہو چکے ہیں پاکستان تحریک انصاف کو نقصان میر جعفر اور میر صادق سے ہے جو پارٹی کی ساخت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پرورش سیاسی گھرانے میں ہوئی ہے اور ہم بڑوں کا احترام کرنا لازم سمجھتے ہیں کچھ سیاسی بونے آج کل اپنے آپ کو بھگوان سمجھتے ہیں اگر ہم نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا تو انکے بڑے بھی برا مان جائیں گے،پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے تمام فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں نہ کہ گلالئی گروپ کے چار افراد نے جو سمجھتے ہیں کہ ضلع جہلم میں پاکستان تحریک انصاف انکی وجہ سے ہے وہ لوگ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نظریاتی ورکرز کی جماعت ہے جن لوگوں کو پارٹی ڈسپلن اور پارٹی توڑنے کی وجہ سے نکالا گیا اب وہ جگہ جگہ کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا مجھے کیوں نکالا،

اپنا تبصرہ بھیجیں