اسلحہ کی نمائش

شادی کی تقریب میں اسلحہ کی نمائش، پولیس پر فائرنگ،پانچ ملزمان گرفتار

جہلم میں شادی کی تقریب میں اسلحہ کی نمائش ۔
پولیس نے اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
موقع سے پانچ ملزمان گرفتار،تین عدد کلاشنکوف برآمد۔
واقعہ کا مقدمہ درج،دیگر ملزمان کی تلاش جاری۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر جہلم پولیس کو اطلاع ملی کہ جی ٹی روڈ جادہ کے مقام پر دیوان سعید ہوٹل میں ایک شادی کی تقریب میں اسلحہ کی نمائش کی جا رہی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو مسلح افراد نے ان پرسیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

چنانچہ ہنگامی طور پر مزید پولیس کی کمک پہنچی،اس دوران کچھ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
تاہم پولیس نے موقع سے مانچ ملزمان نعیم محمود سکنہ سوہاوہ،عدنان خان سکنہ چارسدہ حال مقیم سرائے عالمگیر گجرات، سلمان اختر سکنہ جادہ ،عمیرحال مقیم جادہ اور عمران خان سکنہ جادہ گرفتار کر لئے،اور ان سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

دریں اثناء پولیس نے دیگرملزمان بشارت اور ثاقب وغیرہ ، شادی کے دولہا اور ہوٹل کے مالک کے خلاف بھی قانون کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا۔

مرکزی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں