شاہین آ فریدی

شاہین آ فریدی نے بنگلہ دیش کو چونکا دیا

سپر سٹارشاہین آفریدی کی شاندارباؤلنگ کی بدولت پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 202 رنز درکار ہوں گے ،اسپنر ساجد خان اور تیز باؤلر باوشاہین آفریدی نے بنگلہ دیشی بیٹنگ آرڈر کو تہس نہس کرتے ہوئےمیزبان ٹیم کو چوتھے دن 157 رنز پر آؤٹ کر دیا ۔


پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن پیر کو مہمانوں کے لیے اچھے نوٹ پر دوبارہ شروع ہوا جب فاسٹ باؤلر حسن علی نے گرین ٹیم کو ابتدائی پیش رفت فراہم کی جس کے بعد ساجد خان نے میزبان ٹیم کے ان فارم بیٹسمین مہدی حسن کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش،میچ میں زندہ رہنے کے لیے بیٹنگ کر رہا تھا اور پاکستان کو ایک بڑا ٹوٹل دینے لے لئے تگ و دوکر رہا تھا، لیکن اس سے پہلے کہ وہ اسکور بورڈ پر تین کے ہندسےتک پہنچ سکے، ان کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں۔
قبل ازیں آفریدی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ اپنا سو فیصد دینا چاہتے ہیں اور انہوں نے اپنے ساتھی فاسٹ بولر حسن علی کو کریڈٹ دیا کہ وہ ان کے ساتھ باؤلنگ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

دریں اثنا، پاکستان کی جانب سےعابد علی اور عبداللہ شفیق کی غیر معمولی اوپننگ شراکت کی بدولت میزبان ٹیم کی شکست یقینی ہے۔ قومی ٹیم کو میچ کے پانچویں دن پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لیے صرف 93 رنز درکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں