جہلم لائیو (محمد امجد بٹ) ٹریفک پولیس کے اہلکار قیامت خیزدھوپ میں ڈیوٹی دینے پر مجبور، ڈی ایس پی ٹریفک اہلکاروں کیلئے چھاؤں اور پانی کا بندوبست کرائیں شہریوں کی اپیل ، تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس جہلم کے اہلکار دن بدن بڑھتی ہوئی گرمی اورکڑکتی دھوپ میں سٹرکوں پر ڈیوٹی دے کر اپنے فرض انجام دے رہے ہیں ماہ مئی میں جب درجہ حرارت 40ڈگری کو چھو رہا ہے یہ اہلکار آگ برساتی دھوپ اور انگارہ بنی سڑکوں پر بغیر کسی چھاؤں کے ٹریفک رواں رکھنے میں مصروف نظر آتے ہیں گاڑیوں کے زبردست رش کے باعث عین دوپہر کے وقت گرمی کی حدت میں دوگنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔ پنجاب کے کئی ایک شہروں میں اعلی افسران کی دلچسپی سے مختلف چوکوں پر تعینات اہلکاروں کو چھتریاں اور پانی کے کولر مہیا کئے گئے ہیں لیکن جہلم شہر کے کسی علاقے میں ایسی کوئی سہولت ان اہلکاروں کیلئے دستیاب نہیں ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ گرمی ہو یا سردی یا لو چلے ہم نے تو اپنی ڈیوٹی کرنی ہے اور چھاؤں اور پانی کا انتظام نہ ہونے سے ہم بڑی مشکل سے پسینے میں شرابو ر ہو کر بھی کھڑے رہتے ہیں ، شہریوں نے شدید گرمی میں ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کیلئے فوری طور پر چھتریوں اور پانی کے کولر مہیا کرنے کیلئے ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی ، ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثار سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلکاروں کو فوری طور پر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں اور شدید دھوپ میں کام کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے بونس دئیے جائیں
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]