شریف خاندان

شریف خاندان اربوں روپے کی چوری عربوں کی مدد سے چھپانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے

جہلم لائیو(عمیر احمد راجہ):شریف خاندان کی اربوں روپے کی چوری پکڑی گئی ہے جس کو وہ عربوں کی مدد سے چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،
یہ سال الیکشن کا سال ہے،
جہلم میں تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری ہے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان اور سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری فواد حسین نے سعیلہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ کارکنان تیاری کریں یہ سال الیکشن کا سال ہو گا،کیونکہ شریف خاندان اربوں روپے کی چوری عربوں کی مدد سے چھپانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم جلد پانامہ کیس کا فیصلہ ہو جائے گا جس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی سامنے آجائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جہلم میں تحریک انصاف سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری ہے،اگر آپ متحد رہے تو کامیابی آپ کا مقدر ہو گی،تقریب میں سابق ضلع ناظم چوہدری فرخ الطاف،تحریک انصاف کے ضلعی رہنما عثمان الرحمٰن چوہان،چیئرمین یو سی کوٹلہ فقیر چوہدری ظفر ،سابق ناظم یو سی چوہدری خاور وجاہت وسیم اور ڈاکٹر فضل الحق فضلی کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،سابق ناظم یو سی کوٹلہ فقیر حاجی منور منہاس نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ لدھڑ خاندان کا اس ضلع میں ذاتی ووٹ بنک موجودہے،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لدھڑ خاندان کی سربراہی کامیابی حاصل کریں گے،آخر میں تقریب کے میزبان رضوان منور نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا،جس کے بعد پر تکلف ظہرانہ دیا گیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں