جہلم لائیو(چوہدری سہیل عزیز) جہلم ریلوے روڈریسکیو15کے قریب گندے پانی کے نالہ کے مین ہول کے ڈھکن غائب ،کسی وقت بھی جانی حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں کئی ماہ سے ٹی ایم اے جہلم ذمہ داران چشم پوشی کا مظاہرہ کررہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے وسط میں ریلوے روڈ کے اویر ریلوے لائن کے انڈر پاس کے نیچے سے گزرنے والے گندے پانی کے نالہ کے اوپر سلیب ڈال کر فٹ پاتھ بنایا گیا ہے تاکہ پیدل چلنے والوں حادثات سے بچایا جاسکے اس نالے کے مین ہول کے ڈھکن کئی ماہ سے نہیں ہے اور کسی وقت بھی اس میں کوئی راہ گیر گرسکتا ہے ،اور جان لیواحادثہ رونما ہوسکتا ہے ،رات کو روشنی کا بھی انتظام نہیں اس سلسلہ میں چےئرمین بلدیہ جہلم فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افسرکو ان مین ہول کو ڈھاپنے کے لیے اقدامات کریں اس کے ساتھ ساتھ روشنی کے لیے لائٹس کا بھی انتظام کیا جائے تاکہ رات کی تاریکی میں راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،اور جانی حادثات سے بھی محفوظ کیا جاسکے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]