جہلم لائیو( نیوز ڈیسک) کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آونگا حق سچ لکھنے کا عادی ہوں اور لکھتا رہونگا ،سوہاوہ کے معروف صحافی کا موقف، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوہاوہ پریس کلب کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔صدر سوہاوہ پریس کلب احسن وحید کو سرکاری اداروں کی طرف سے دھمکیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے دھمکانے کی کوشش کرنے پربھر پور الفاظ میں مذمت کی گئی سوہاوہ پریس کلب کے صدر احسن وحید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا صحافت میرا جنون ہے اور الحمداللہ نہ کبھی کسی کو بلیک میل کیا اور نہ کسی کو کرنے دونگا حق اور سچ کو عوام تک پہنچانا میرا فرض ہے اس لئے اس فرض کی ادائیگی کے لئے دھونس دھمکیوں کی کبھی پرواہ کی ہے نہ کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی تعیناتی کے بعد سوہاوہ میں متحرک سود خوروں نے خاموشی اختیار کر لی تھی اور صحافی کا کام تحقیق کرکے خبر کو نکالنا ہوتا ہے حافظ قیصرانی کی تعیناتی کی بعد انڈر گراونڈ ہو کر سود کا کاروبار کرنے والوں کی چھان بین کی تو سود خوروں کی شکار ایک بیوہ کی نشاندہی ہوئی لیکن تھانہ کلچر اور معاشرے کی تلخ نظروں سے بچنے کے لئے بیوہ سامنے آنے سے کترا رہی تھی اور سود خوروں کو اس کی خبر ہوئی تو انہوں نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیے اور سرکاری اداروں کی ذریعے دھمکیوں اور بلیک میلنگ کی کوشش کی جس کی میں پرواہ نہیں کرتا اور انشاء اللہ آئندہ ایک دو روز میں نہ صرف پرنٹ بلکہ الیکٹرانک میڈیا میں بھی اس بیوہ کو انصاف دلانے کے لئے آواز بلند کرونگا اور ڈی پی او جہلم سے بیوہ کو انصاف ملنے کا یقین رکھتا ہوں ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]