ضلع جہلم میں مردم شماری کاآغاز 25اپریل سے ہوگا،ڈی سی جہلم

جہلم لائیو( نامہ نگار) مردم شماری ضلعی کوآرڈینٹر /ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم میں خانہ و مردم شماری کا آغاز 25اپریل سے شروع ہوگا اور 25مئی تک جاری رہے گا،اس دوران خانہ و مردم شماری کیلئے ایک سرکاری اہلکار (شمار کنندہ) اور پاک فوج کے جوان پر مشتمل ٹیم گھر گھر جاکر ہر گھرانے کے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گھر کا سربراہ افراد خانہ کے شناختی کارڈ کے ہمراہ ٹیم کو گھر کے افراد کے بارے میں درست معلومات درج کروا کر خانہ و مردم شماری کے قومی فریضہ کی تکمیل کے لئے بھرپور تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری موثر پالیسوں کی تشکیل بہتر انتظامی و معاشی منصوبہ بندی کیلئے نہایت اہم ہے اور اس مقصد کیلئے شہریوں کا بھرپور تعاون پوری قوم کے بہتر مستقبل کی راہیں ہموار کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں