ضلع کونسل الیکشن

ضلع کونسل الیکشن:چوہدری سعید اقبال کا حافظ اعجاز کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ

جہلم لائیو(راجہ شہزاد علی):چیئرمین ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی کے الیکشن قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا،آزاد امیدوار سعید اقبال نے ن لیگی ٹکٹ ہولڈر کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا،چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم کے لئے معاملات طے ہونے کی شنید.

تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل جہلم کے الیکشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، 22دسمبر کو منعقد ہونے والے الیکشن برائے چیئرمین ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی کے سلسلے میں جہلم میں سیاسی صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہو رہی ہے.

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے چیئرمین یونین کونسل اور آزاد امیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل چوہدری سعید اقبال کے ڈیرے پر دن بھر مشاورت ہوتی رہی،جس میں ایم پی اے مہر فیاض نے کلیدی کردار ادا کیا،آخر کار شام کے وقت متفقہ طور پر آزاد امیدواربرائے چیئرمین سعید اقبال اور وائس چیئرمین راجہ کامران حیات نے ن لیگی ٹکٹ ہولڈر حافظ اعجاز کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا گیا.

ذرائع کے مطابق چوہدری سعید اقبال کی حمایت کرنے والے تمام ممبران ضلع کونسل امیدوار برائے چیئرمین حافظ اعجاز اور وائس چیئرمین چوہدری سہیل ظفر کو ووٹ دیں گے،تاہم شنید ہے کہ سعید اقبال گروپ نے چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم کی سیٹ کے عوض یہ فیصلہ کیا ہے،یاد رہےسابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال کا گروپ آزاد امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم خادم اللہ بٹ کی حمایت کر رہا ہے،اور اس اتحاد کے بعد یہ گمان کیام جا رہا ہے کہ حافظ اعجاز گروپ چئیرمین میونسپل کمیٹی جہلم کے الیکشن کے حوالے سے ن لیگی امیدوار کی بجائے آزاد امیدوار خادم اللہ بٹ کی حمایت کر سکتے ہیں.

تاہم دوسرے ن لیگی انتخابی گروپ جس کی قیادت ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ مطلوب مہدی کر رہے ہیں،ان کا اس تازہ صورتحال پر کیا موقف ہے،اور وہ میونسپل کمیٹی جہلم کے الیکشن میں کس کی حمایت کریں گے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں