taghut

طاغوت تحریر: نوید احمدtaghut

جو انسان کی شکل میں بھیڑیا ہے، بھوت ہے، وہ طاغوت ہے۔ جس کے پاس دوسروں کو بلیک میل کرنے کے لئے ویڈیو ثبوت ہے، وہ طاغوت ہے۔ جو رنگ نسل اور برادری کے نام پر غرور کرتا ہے، اچھوت ہے، وہ طاغوت ہے۔ جو مالی بدعنوانی اور اخلاقی بدعنوانی کا ہنر آزماتا ہے ، ہمدردی اور دیانت داری کے روپ میں چالا کی اور بد دیانتی جیسے ہتھیار استعمال کرتا ہے، اخلاقی اقدار پامال کرتا ہے، ایسا آدمی چلتا پھرتا تابوت ہے، وہ طاغوت ہے۔ جو اپنی دھرتی سے مخلص نہیں ہے، اپنی وردی سے مخلص نہیں ہے، جو جبر کا ظلم کا سپوت ہے، وہ طاغوت ہے۔ جو لوگوں کے مسائل کی بجائے وسائل پر نظر رکھتا ہے، مخالف دلائل پر نظر رکھتا ہے، کچھ لوگوں کی غلامی کا پرچار کرتا ہے، شرفاء کی پگڑیاں تار تار کرتا ہے، کیسا سیاہ کرتوت ہے وہ طاغوت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں