جہلم لائیو(بیورو رپورٹ )عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کلین اپ،
83کلینکوں کی چیکنگ ، 39کلینک سیل،21جنرل عطائی ڈاکٹر ،4ہومیو پیتھک ،2طب ،11ڈینٹل کلینک سیل کیے گئے ،
خادم اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت محکمہ صحت کی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اصغر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سی ای او ڈی ایچ اے ڈاکٹر وسیم اقبال اور صدر میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی مشاورت سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کیا .
جبکہ اس آپریشن میں تین درجہ بندیاں رکھی گئیں کہ جو ڈسپنسر اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھ کر لوگوں کی صحت کو تباہ کررہے تھے .
دوسرے درجے میں ان ڈاکٹرز کے خلاف آپریشن کیا گیا جو اپنے آپ کو تو ڈاکٹرز کہلواتے ہیں.
جبکہ ایک شفٹ میں ڈاکٹرز چیک کرتے تھے اور دوسری شفٹ میں ڈسپنسر ہی کام چلاتے تھے تیسرا درجہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر کا بورڈ تو لگایا ہوتا ہے جبکہ اندر ڈسپنسنگ سٹاف ہی کام کررہا ہوتا ہے
جس سے انسانی جانوں کا خطرہ لاحق رہتا تھا جس پر پی ایم اے نے ایک مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا ضلع سے عطائی ڈاکٹروں کا خاتمہ ہونا چاہیے جو انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں جس پر خادم اعلیٰ پنجاب نے پورے صوبہ سے عطائی ڈاکٹرز کے خاتمے کے احکامات جاری کیے جن کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے۔