فواد چوہدری

عوامی خدمت کے لئے پر عزم ہیں، فواد چوہدری

عوامی فلاح و بہبود کے لئے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل بہت ضروری ہے، اس اہم مقصد کے لیے عوامی نمائندوں اور سرکاری افسران کو باہمی تعاون سے کام کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیش کمیٹی جہلم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ان خیالات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ، ڈی پی او رانا طاہر الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر جہلم سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اس اجلاس میں سرکاری سطح پر جاری سکیموں کا بغور جائزہ لیا گیا۔

ضلع بھرکے میگا پراجیکٹس، سکولوں کی اپ گریڈیشن و سٹاف کی دستیابی، واٹر مینجمنٹ، سمال ڈیمز، شفٹنگ آف ڈسٹرکٹ جیل، للہ تا جہلم روڈ کی تعمیر، دینہ منگلا روڈ کی پراگریس، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال، کمپنی باغ کی بحالی سمیت سالانہ ترقیاتی منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، جو منصوبے نا مکمل ہیں انہیں تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

عوام کی خدمت اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے پی ٹی آئی حکومت پر عزم ہے، تمام سرکاری محکمے عوامی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہماری حکومت کوشاں ہیں۔ بجلی، پانی، گیس، روڈ اینڈ انفراسٹرکچر کے مسائل ترجیحاتی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں