جہلم لائیو(بیورو رپورٹ ) کیمیکل ملا دودھ مافیا کے خلاف کریک ڈاون شروع ہو چکا ہے ۔جبکہ عوام کو خالص دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی آر احمر نائیک نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس اجلاس میں ڈی ایف سی زین العابدین ،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت عرفان اللہ وڑائچ ،اے سی جہلم دینہ ضیغم نواز ،عنبر گیلانی،ڈی آئی او عثمان احمد سندھو ،ڈی او پرائس اوزان عرفان یوسف،انجمن تاجران کے صدور شکیل اختر بھٹہ، اظہر محمود،چوہدری تو قیر کے علاوہ دیگر صدور موجود تھے۔اے ڈی سی نے کہا کہ روٹی اور نان کا وزن مقررہ وزن کے مطابق مقرر نرخوں پر عوام کو فراہم کیا جائے ۔جبکہ پانی ملا بیف اور مٹن فروخت کرنا قانونی جرم ہے جس کی پاسداری قصابوں پر فرض ہے اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر باہمی مشاورت سے اشیاء خوردنی کے نرخ مقرر کیے گئے جس میں چینی 63روپے ،چاول باسمتی سپر کرنل نئے 93روپے کلو،دال ماش(ہینڈ واش) 177روپے ،مشین واش152روپے دال مسور موٹی 101روپے ،باریک140روپے،سفید چنا باریک152روپے،کالا چنا 108 روپے ،چنے کی دال موٹی 126روپے ،باریک115روپے،دال مونگ 100روپے ،بیسن121روپے،سرخ مرچ نئی200روپے،دودھ 70روپے،دہی75روپے مقرر کیے گئے۔اے ڈی سی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان عوام کو خادم اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق مقرر کردہ نرخوں پر معیاری اشیاء خورد نوش فراہم کرنے میں اہم فیصلے کر چکے ہیں ۔جس پر پرائس کنٹرول میجسٹریٹ عمل درآمد کروائیں گے۔اور عوام کو ریلیف ملے گا۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]