فواد چوہدری کا اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ.
کرپٹ حکمرانوں کے سکینڈل ان کے گلے کا پھندا بن چکے ہیں.
مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے لیکن اب آزاد میڈیا کی بدولت وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوپائیں گے.
پاکستان تحریک انصاف نے عوام میں شعور اجاگر کیا ہے ،.
حکمران اپنی کرپشن بچانے و چھپانے کے چکر میں قومی عزت و وقار کو داؤ پر لگا رہے ہیں .
پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروادئیے ہیں .انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلہ میں جہلم سمیت ملک بھر کے ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا .
انشاء اللہ سیاسی تاریخ میں یہ یادگار انٹرا پارٹی الیکشن ہو نگے .
ہر ووٹرکو کھلی آزادی تھی کہ وہ اپنی مرضی سے قیادت کا انتخاب کریں .
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن 11 جون سے گزشتہ روز 12 جون تک جاری رہے .
ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما تحریک انصاف وسابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 63 فواد چوہدری نے اپنے حلقہ انتخاب کے دورہ کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا .اس موقع پر چوٹالہ، سنگھوئی ، پنن وال، دھریالہ جالپ، گول پور، پنڈدادنخان، کھیوڑہ سمیت دیگر قصبات میں فواد چوہدری نے اپنے ووٹرز کے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کے لئے یقین دہانی کرائی.
اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری منظور حسین ، مرزا آصف، سمیت تحصیل پنڈدادنخان پی ٹی آئی کے عہدیداران موجود تھے .
انہوں نے مزید کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن میں ممبرز کی تعداد سیاسی جماعتوں کے ہوش اڑا دے گی. پیپلز پارٹی یا ن لیگ غیر جانبدار انٹراپارٹی الیکشن کروائے تو ان کے لیڈر ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی .عمران خان نے وہ کیا ہے جس کی آج تک کوئی جرات نہیں کر سکا.کوئی سوچ سکتا تھا کہ طاقت ور ترین شخص برسر اقتدار وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے .عوام کی طاقت عمران خان کے ساتھ ہے ۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے سیاست دان تحصیل پنڈدادنخان کی غیورعوام کو پانی فراہم کرنے کی بجائے مقدمات درج کرواکے شہریوں کو حراساں کر رہے ہیں .
فواد چوہدری نے کہا کہ کروڑوں روپے نڑومی ڈھن ، واٹر سپلائی پروجیکٹ کے ماں بیٹی میں تقسیم ہو چکے ہیں .جس کی وجہ سے تحصیل پنڈدادنخان کے شہری پانی کو ترس رہے ہیں .
آخر میں انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے حلقہ این اے 63 سے منتخب ہونے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے تحصیل پنڈدادنخان کے شہریوں پر پانی بند کرکے کربلا کی یاد تازہ کر دی ہے.انہوں نے اہلیان گول پور کو یقین دلایا کہ ان کی آواز ایوانِ بالا تک پہنچائی جائے گی.اور تحصیل پنڈدادنخان کے باسیوں کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی.