جہلم لائیو(احسن وحید): عیدالفطر پر بڑی کاروائی پولیس تھانہ سوہاوہ نے 2000بوتل دیسی شراب پکڑ لی ملزم فرار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ڈی ایس پی سوہاوہ نے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کی سربراہی میں عید پر منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے سوہاوہ کے بد نام زمانہ منشیات فروش طارق محمود کے گھر ریڈ کر کے زمین میں چھپائی گئی 2000ہزار دیسی شراب برآمد کر لی ۔ ڈی ایس پی سوہاوہ کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ کھورکہ روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار شراب کی سپلائی کے لئے جا رہے ہیں جس پرایس ایچ او چوہدری الیاس کی سربراہی میں ریڈ پارٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے طارق محمود کے گھر ریڈ کیا لیکن اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم موقعہ سے فرار ہو گیا جبکہ گھر اور اس سے ملحقہ باغ میں زمین میں چھپائی گئی شراب کی دو ہزار بوتلیں برآمد کر کے زیر دفعہ 3/4مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔عوامی حلقوں نے پولیس تھانہ سوہاوہ کی کاروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا منشیات کی یہ بڑی کھیپ عید پر سوہاوہ شہر اور گردو نواح میں سپلائی کی جانی تھی
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]