جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) شعبہ فائربریگیڈ کے ملازمین عرصہ دراز سے اپ گریڈیشن کے منتظر، پنجاب حکومت کی ترجیحات سے غائب، چند ہزار تنخواہ لے کر شہریوں کو آگ کے حادثات سے بچانے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے اپ گریڈیشن میں یہ شعبہ شامل ہی نہیں ، افسران کی نئی منطق ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے شعبہ فائر بریگیڈ میں برسوں سے تعینات ملازمین جو محدود وسائل اور تنخواہوں کے باوجود شہریوں کو آگ کے حادثات سے بچانے کیلئے تن من دھن کی بازی لگا دیتے ہیں اپنے سکیل اپ گریڈیشن کیلئے وزیر اعلی پنجاب کی توجہ کے منتظر ہیں اور حوالے سے شعبہ فائر بریگیڈ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ 25سال قبل جس سکیل میں بھرتی ہوئے آج بھی اسی سکیل میں تعینات ہیں اور ہماری اہم ترین سروس کے باوجود حکومت پنجاب کی جانب سے ملاز مین کے سکیل اپ گریڈیشن کے لئے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا، گزشتہ سال پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیکنیکل اور نا ن ٹیکنیکل ملازمین کے سکیل اپ گریڈ کرنے کے حکم پر تمام محکموں میں عملدرآمد ہو چکا ہے لیکن ہمارے شعبہ میں آج بھی ملازمین کی حق تلفی جاری ہے ، اسی حوالے سے ریسکیو 1122کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے شعبہ فائر بریگیڈ کے برعکس ریسکیو میں فائر بریگیڈ کو تمام سہولیات اور اعلی سکیل دیئے گئے ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے اپ گریڈیشن کے احکامات پر افسران بالا نے ٹیکنکل اعتراضات لگا کر ملازمین کو ترقی سے محروم رکھا ہوا ہے ۔ ملازمین شعبہ فائر بریگیڈ نے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے سکیل دیگر ملازمین کی طرح فوری اپ گریڈ کئے جائیں اور دیگر ملازمین کی طرح سہولیات سے مستفید کیا جائے ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]