جہلم لائیو(چوہدری سہیل عزیز)فضل غنی سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کا سنگ بنیاد سی ،ای ،او ایجوکیشن جہلم انور فاروق نے اپنے دست مبارک سے کیا ان کے علاوہ عبدالغنی ویلفےئر ٹرسٹ مونن جہلم کے ایگزیکٹو ممبران چوہدری سہیل عزیز،تاثیر محمود چوہدری ،چوہدری فیصل گجر آف مونن ،ڈپٹی ڈائریکٹر پرنسپل اسپیشل سکول جہلم عزیزاللہ خان سنبل ،سابق کسان کونسلر حاجی سخی محمد ،یسین بٹ ،حافظ اشفاق ،مولوی ےٰسین اور دیگر موجود تھے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے نواحی گاؤں مونن میں معذوربچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے فضل سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کی عمارت کے تعمیراتی کام کے سنگ بنیاد کی کی تقریب انتہائی سادگی سے مرتب ہوئی جس کے مہمان خصوصی CEOایجوکیشن انورفاروق تھے ،مہمان خصوصی نے اپنے دست مبارک سے اس وسیع عمارت کے کام کا آغاز کرکے اسکا سنگ بنیاد رکھ دیا ،اس کے بعد ہیوی مشینری نے کام شروع کردیا،بیسمنٹ کی تکمیل کے بعد عمارت کادیگر کام کیا جائے گا ،یہ بلڈنگ تکمیل کے بعد جہلم روہتاس سپیشل سکول کووقف کردی جائے گی ،اس سے قبل روہتاس سپیشل سکول کرایہ کی عمارت میں ہے ،اوراس کے تمام اخراجات عبدالغنی ویلفےئر ٹرسٹ کے چےئرمین چوہدری فضل حسین کررہے ہیں ،اور عمارت بھی اپنی ذاتی زمین میں تعمیرکروارہے ہیں
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]