فواد چوہدری ہماری ٹیم کابہترین رکن ہے،اس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. لدھڑ میں ورکرز کنونشن سے خطاب،کم و بیش دس ہزار سے زائد شرکاء نے شرکت کی.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کی نواحی علاقے لدھڑ میں پی ٹی آئی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا،جس کی میزبانی سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف اور تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان چوہدری فواد حسین نے کی.
سہ پہر کو عمران خان لدھڑ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا.ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے قائدین اسد عمر،چوہدری شفقت محمود،اعجاز چوہدری،عامر کیانی،محترمہ فردوس عاشق اعوان،حامد ناصر چٹھہ،علیم خان اور دیگر شخصیات تھیں.
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا چوہدری فواد حسین ہماری ٹیم کے اہم رکن ہیں .اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.
انہوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں وہ ہماری جدوجہد میں اپنا کردا رادا کریں.عمران خان نے کہاکہ آئی ایس آئی سے پیسے لینے والے اب فوج کو جمہوریت کا دشمن قرار دیتے ہیں حالانکہ جمہوریت کے دشمن یہ خود ہیں جو اپنے خاندان کے علاوہ کسی کو آگے آنے نہیں دیتے.
کنونشن سے سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگوں کے خلاف جدوجہد میں جہلم کی عوام ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی.
اس موقع پرپی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان ہدری فواد چوہدری نے انتہائی جذباتی انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیسے دیانت لیڈر کے باعث ملک میں حقیقی تبدیلی رونما ہو چکی ہے.غیر جانبدار حلقوں کی جانب سے تقریب کے شرکاء کی تعداد کم و بیش دس ہزار بتائی گئی.
یاد رہے یہ فواد چوہدری کا آبائی گاؤں ہے.اور پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم کی جانب سے اس مقام پر جلسے کی مخالفت کی جا رہی تھی.