جہلم لائیو(احسن وحید):سوہاوہ کے نواحی علاقہ سوہن میں سنوکر کلب میں معمولی تنازعے پر درجنوں افراد کا صحافی کے گھر پر حملہ،90سالہ عمر رسیدہ شخص سمیت عورتوں اوربچوں پر تشددکرتے ہوئے فرار ہو گئے،مرزا عزیز الرحمن،اور مرزا اصغر علی کی مدعیت میں دی جانیوالی درخواست کے مطابق بچوں کی لڑائی کے باعث دس سے بارہ افرادڈنڈوں سے مسلح ہو کر ہمارے گھر پر دھاوا بول دیا جس میں بزرگ شخص مرزااصغرعلی سمیت بچوں اور عورتوں پر شدید تشدد کیا اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ دینہ نے موقع پر جا کر جائے وقوع کا جائزہ لیا اور اہلیان علاقہ سے لڑائی کی وجہ دریافت کی،پولیس تھانہ دینہ نے انکوائری حملہ کرنے والے متعدد مقدمات میں ملوث کونسلر صابر شبیر،شانی ڈکیٹ،احسن،بلاول،عفت،حیدر علی،امبرین اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر فوٹو گرافر مرزا یاسر کے والد مرزا اصغر علی نے بتایا کے ملزمان بااثر ہیں اور سنگین مقدمات میں ملوث ہیں جن کی طرف سے مقدمہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے باوجود کسی بھی ملز م کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جس کی وجہ سے ہمیں جان کا خطرہ ہے انہوں نے ڈی پی او جہلم سرکل اور چوہدری نثار کے زریعے اپیل کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔۔۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]