فیملی پارک میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

جہلم لائیو( محمد امجد بٹ) فیملی پارک جہلم میں 23 مارچ کے حوالے سے پرچم کشائی اور سلامی کے ساتھ ساتھ محکمہ جنگلات، سول ڈیفنس، زراعت کی جانب سے پھولوں کے سٹالز لگاے گئے جبکہ محکمہ 1122کی جانب سے تعارفی نما ئش کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان، ڈسٹرکٹ پولیس افسر عبدلغفار قیصرانی، چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان، ایم پی اے مہر فیاض، اے ڈی سی آر احمر نائیک، اے ڈی سی جی کاشف محمد علی، ڈی آئی او عثمان احمد سندھو، نوابزادہ طالب مہدی کے ساتھ ساتھ جہلم کے سکول و کالجز کے طلبا و طالبات، سول سوسائٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان اور ڈی پی او عبدلغفار قیصرانی نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد اس اہم دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کا کہنا تھا کہ ہمیں پورے عزم کے ساتھ اس ملک کی سلامتی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلعی اور صوبائی سطح پر متحد ہو کر اقبال اور قائد کے پیغام کام کام اور کام کو اپنانا ہوگا، ہمیں بحیثیت قوم اپنی جگہ قربانی دے کر اس ملک کا نام روشن کرنا ہو گا تا کہ اپنے قائدین کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکیں۔ ڈی پی او نے پولیس کے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ملک کی امن و سلامتی کے لئے سچے دل سے اس ملک کی خفاظت کرنی ہوگی۔ تقریب کے ا ختتام پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے شجر کاری کو فروغ دینے کے لئے ڈی ایف اوملک ساجد قدوس کے زیر اہتمام فیملی پارک میں پودا لگایا اور طلبہ نے پھولوں کی نمائش میں خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں