پاکستانی فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
معروف فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی اس فلم کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں ۔
اس فلم میں میں مرکزی کردار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان ادا کر رہے ہیں، اس فلم کی شوٹنگ اگست 2019 میں شروع ہوئی جو اب مکمل ہوچکی ہے۔
مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث اسےریلیز نہیں کیا جا سکا، چنانچہ اب پروڈکشن کمپنی کی جانب فلم کی ریلیز کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ قائداعظم زندہ باد 2022 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہو جائے گا۔
Naye saal ka pehla tohfa !
Wants to knw Quaid-e-Azam Zindabad releasing ?? – here it is…
Starring @TheMahiraKhan & @fahadmustafa26 Producer @fizza999 director @nabeelqureshi #filmwala #vidly #eveready #qaz #quaideazamzindabad #cinema pic.twitter.com/jLrx2YMoCh— Filmwala Pictures (@FilmwalaP) January 1, 2022
ٹویٹ میں اسے نئےسال کا پہلا تحفہ بتایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فلم کا ٹیزر اکتوبر 2020 میں ہی جاری ہو چکا ہےجس میں فلم کی کچھ جھلکیاں دی گئیں مگر کہانی کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی گئیں۔
42 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل اس ٹیزر سے معلوم ہوتاہے کہ فہد مصطفیٰ اس میں ایک پولیس اہلکار کے روپ میں نظر آئیں گے۔
قبل ازیں ماہرہ خان نے فلم کے بارے میں انسٹاگرام پر اپنےمداحوں کو آگاہ کیا تھا۔
انہوں نے انسٹا پر لکھا کہ کوئی بھی قوم عظمت کی بلندی کو اس وقت تک چھو نہیں سکتی جب تک خواتین شانہ بشانہ نہ ہوں۔