قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

جہلم لائیو( نیوز ڈیسک) بانی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، برسی کی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے علاوہ جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو شہید بانی پیپلز پارٹی شہید کی 38 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی جس میں ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی جس کے بعد اجتماعی دعائے مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے رہنما ؤں سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی جہانگیر محمود مرزا، پاکستان پیپلز پارٹی سٹی جہلم کے صدر جاوید قریشی، برطانیہ پیپلز پارٹی کے رہنما اشرف چغتائی ، مرزا انیس ، راؤ یونس، عبدالشکور، سابق ناظم خواجہ آصف، ڈاکٹر کوثر ناہید و دیگر نے بانی پیپلز پارٹی ذوالفقارعلی بھٹو کی زندگی پر اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جہلم اور گردونواح سے بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے رہنما ؤں اور ورکروں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں