قرآن پاک کے اوراق

قرآن پاک کے اوراق کو محفوظ کرنے کے لیے رابطہ کریں،تحریک عظمت قرآن

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) جہلم شہر میں قرآن پاک کی بے ادبی روکنے کیلئے علماء کونسل کردار ادا کرئے، مختلف مساجد اور مدارس میں قرآن پاک کے نسخے انتہائی نازک حالت میں ہیں ان کو تحریک عظمت قرآن کے حوالے کرنے کیلئے علماء ، خطبا کے تعاون کی بھرپور ضرورت ہے یہ بات تحریک عظمت قرآن جہلم کے نگران اصغر مرزا نے گزشتہ روز ایک پیغام میں کہی،

انہوں نے کہا کہ شہر کی کئی مساجد اور مدارس میں عرصہ دراز سے الماریوں میں بند قرآن پاک کے نسخوں کی دیکھ بھال اور نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے دیمک لگ چکی ہے۔جو انتہائی تشویشناک ہے اس لئے علما ، خطبا اور مدارس کے مہتمم حضرات فوری طور پر تمام الماریوں ، لائبریریوں کی مکمل چھان بین کروائیں اور شہید مقدس اوراق کو محفوظ کرنے کیلئے تحریک عظمت قرآن کے حوالے کریں اس سلسلہ میں تحریک کے رابطہ نمبر 0321-5431092اور 0334-5543365پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں