جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) قوم کا اعزاز:فاطمہ اعوان مانچسٹرمیں سکول کونسلر منتخب۔پاکستانی طلبہ و طالبات نے اقوام عام میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،جو قابل فخر بات ہے۔سیدابرارحسین شاہ ضلعی صدرعوامی تحریک جہلم۔ پاکستانی طلبہ و طالبات نے مختلف شعبہ جات میں اقوام عالم میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ،
اس کی ایک مثال برطانیہ مانچسٹرمیں پاکستانی نژاد ملک خلیل اعوان کی صاحبزادی فاطمہ خلیل اعوان بھاری اکثریت سے مانچسٹر میں سکول کونسلر منتخب ہو گئیں۔اس حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر جہلم سید ابرارحسین شاہ نے کہا کہ اس ہونہار قوم کی بیٹی فاطمہ اعوان نے مانچسٹر میں سکول کونسلر منتخب ہو کر اپنے ضلع جہلم اور قوم و ملک پاکستان کا نام سربلند کیا۔ایسی ہونہار بیٹیوں پر ہمیں ناز ہے ۔ہم اس بیٹی فاطمہ ،ان کے والد ملک خلیل اعوان اور اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں