جہلم لائیو (بیورو رپورٹ) قو می روزنامے سے منسلک بیورو آفس کے دیرینہ کارکن ملک محمد عالم انتقال کرگئے،
ملک عالم کو دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک ہو ا جو جاں لیوا ثابت ہوا۔
نماز جنازہ میں صحافیوں ، سیاسی نمائندوں اور اہل علاقہ کی شرکت ،
تفصیلات کے مطابق قومی روزنامہ خبریں بیورو آفس کے دیرینہ کارکن ملک عالم گزشتہ رو ز حسب معمول ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اچانک شدید ہارٹ اٹیک کا شکار ہو ئے جس پر ان کو ریسکیو 1122کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی وفات کی تصدیق کردی، ملک عالم گزشتہ 15سال سے زائد عرصہ سے روزنامہ خبریں بیورو آفس سے منسلک تھے مرحوم کی نماز جنازہ ان کے علاقے ڈھوک وہاب دین میں ادا کی گئی جس میں سیاسی نمائندگان امیدوار حلقہ پی پی 26راجہ ظفر اقبال، ایم پی اے چوہدری لال حسین، بیورو چیف محمد امجد بٹ،مصطفی بٹ ، صدر اخبار فروش یونین کامران گجر ، پریس فوٹو گرافر افضل راجہ، تحریک عظمت قران کے سید مشاہد علی شاہ، پیر امجد علی ، جنید بٹ، اے ایس آئی چوہدری تنویر ، حافظ سرفراز احمد ، چوہدری شہزاد ساہی اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، جس کے بعد ان کی میت آبائی علاقے فارورڈ کہوٹہ روانہ کر دی گئی جہاں آبائی قبرستا ن میں ان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments