جہلم لائیو (عبدالغفور بٹ)تحصیل کلرسیداں یونین کونسل بشندوٹ میں لائنز کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اسلام آباد سمائل لائنز کلب کی جانب سے لگائے جانے والے میڈیکل میگاپراجیکٹ کا لیڈر آف دی ایئر ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لائن میجر(ر)محمدانور مرزا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا،اس پروجیکٹ کی چیئرپرسن لائن تسنیم راجہ تھی جبکہ لائن مطلوب پراچہ ،ریجن چیئرپرسن کوہسار ریجن راولپنڈی اسلام آباد لائن عارف مغل،لائن افتخار احمد،لائن الحیہ ڈار،لائن حفظہ بخاری اور دیگر لائنز نے مہمانوں کا استقبال کیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیڈر آف دی ایئر میجر(ر)محمدانور مرزا نے کہا کہ لائنز کلب انٹرنیشنل ایسوسی ایشن اپنے سوسال مکمل کر چکی ہے الحمد اللہ خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر لائنز حصہ لیتے ہیں اورہمارا اصل مقصد ہی ضرورت مندوں تک پہنچنا ہے ، مجھے خوشی ہوئی ہے کہ آج اس میگا فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام ایک ایسے علاقے میں کیا گیا جہاں پر اس کی اشد ضرورت تھی اور علاقہ کی معزز شخصیات نے مکمل تعاون کیا،ڈسٹرکٹ گورنر نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے یہاں اس کیمپ میں ڈاکٹرز کی پروفیشنل ٹیمیں موجود ہیں جو مریضوں کا چیک اپ کررہے ہیں،ڈسٹرکٹ گورنر نے چیئرپرسن تسنیم راجہ کو کامیاب پروجیکٹ پر مبارکباد دی اور انہیں لائنز پن ڈیکور کی،اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ،ایونٹ چیئرپرسن لائن تسنیم راجہ ،لائن طارق مغل،لائن افتخار احمد نے ڈسٹرکٹ گورنر اور ان کے ساتھ آنے والی ٹیم کیبنٹ سیکرٹری لائن اسحاق ڈار،ڈسٹرکٹ ٹریر لائن وقار حسین،ڈسٹرکٹ فسلیٹیٹر لائن عبدالغفور بٹ،لائن شبیر احمد،لائن ڈاکٹر ظہیر احمد ،لائن دانش کا شکریہ ادا کیا،
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]