لندن

لندن میں ’’قومی احتساب آرڈیننس 1999‘‘کے موضوع پرمجلس مذاکرہ کا انعقاد

برطانیہ کے درالحکومت لندن میں ’’قومی احتساب آرڈیننس 1999‘‘کے موضوع پرگزشتہ روز کونسل چیمبرز میں مجلس مذاکرہ منعقد ہوئی،

مجلس کا انعقاد این آر لیگل سولیسٹرز نے کیا ،میزبانی کے فرائض خالد انجم نے ادا کیے، پراسیکیوٹر جنرل نیب پاکستان ڈاکٹر وقاص قدیر ڈارمہمان خصوصی تھے،

جبکہ دیگر شرکاء میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سید علی عمران، مجلس کے منتظم معظم علی سندھو،چوہدری تبریز عورہ،چوہدری رضوان سلہریا،شہزاد احمد،لیاقت علی،عمر علی اور مشہود اقبال کے علاوہ دیگر شامل تھے،

شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے قومی احتساب آرڈیننس 1999کو کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے بہترین قانون قرار دیا ،اور اس قانون پر صحیح معنوں میں عملدرآمد پر زور دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں