جہلم لائیو (نور چغتائی سے )تحصیل پنڈدادن خان میں بجلی کے ساتھ پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، للِہ،پنن وال اور کندوال میں شدید احتجاج للِہ انٹر چینج پر قومی شا ہراہ بند ،خواتین،بچوں سمیت عوام کا جم غفیر سڑکوں پر نکل آیا گاڑیوں کی لمبی لائینں لگ گئیں مسافر شدید گرمی سے باعث رل گئے انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد جگہ جگہ روڈ ٹریفک کے لئے کھول دئے گئے زرائع کے مطابق للِہ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا چند دن قبل بھی عوام نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے روڈ بلاک کیا تھا انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا تھا لیکن پانی کی مسلسل عدم دستیابی کے باعث دوبارہ للِہ انٹر چینج قومی شاہرا ہ پر ٹائر جلا کر بند کر دی گئی ،خواتین،بچوں سمیت عوام کا جم غفیر سڑکوں پر نکل آیا ،گاڑیوں کی لمبی لائینں لگ گئیں مسافر شدید گرمی سے باعث رل گئے انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا للِہ میں پائپ لائینوں کی لیکج کے باعث گندا اور مضر صحت پانی دوبارہ لائینوں میں چلا جاتا ہے اور وہی ناپاک پانی عوام کے گھروں میں جاتا ہے دوسری جانب یونین کونسل کندووال میں پانی کی عدم دستیابی پر اہل علاقہ کا احتجاج،للِہ خوشاب موٹروے روڈ کئی گھنٹے بند رہا گزشتہ کئی دنوں سے کندووال اورگردونواح کے علاقہ میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں جس پر اہل علاقہ نے کئی بار متعلقہ محکمہ اور عوامی نمائندوں کے دروازے کھٹکھٹائے مگر کسی نے معاملہ کی سنگینی کو نہ سمجھا تاہم گزشتہ روز اہل علاقہ کی طرف سے خوشاب موٹروے للِہ انٹر چینج روڈ کوکئی گھنٹوں کے لئے بلاک کر دیا گیا ،مظاہرین نے ٹائرجلا کر انتظامیہ و عوامی نمائندوں کے خلاف نعرہ بازی کی تاہم روڈ کی بندش کی خبر سن کر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان منور لنگڑیال موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کر کے روڈ کھلوا دیا ،دریں اثناء موضع پنن وال میں واپڈا کے خلاف اہلیان علاقہ نے جہلم روڈ پر ٹائر جلا کر بلاک کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا،
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]