لوکل گورنمنٹ

لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکجج جہلم کی منظوری دے دی گئی

جہلم لائیو ( بیورو رپورٹ ) لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ضلع جہلم کی 44 یونین کونسلوں، 5 میونسپل کمیٹیوں اور وارڈز کیلئے 112 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے ،
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام منصوبہ جات 28فروری تک مکمل کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ مطلوب مہدی، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین خان، چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ امتیاز محمود چیمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے ۔
سٹیئرنگ کمیٹی میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت ہر یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25 لاکھ روپے مالیت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے ،
جبکہ ہر میونسپل کمیٹی میں 5 لاکھ روپے مالیت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے بتایا کہ تمام پراجیکٹس کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ضلع جہلم میں 415 سکیموں کی نشاندہی کی گئی جس میں سے یونین کونسلز کی 316 اور میونسپل کارپوریشن کے تحت 99 سکیموں پر کام کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور اہداف مکمل کرنے کے لئے ٹیم ورک کی صورت میں کام کریں۔
اجلاس میں اراکین اسمبلی نے کہا کہ ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کو تیزی سے نبٹانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گی ہے ، فنڈز بھی جاری کیے جا رہے ہیں،
ضلعی سطح پر ضلعی اسٹرنگ کمیٹی جبکہ تحصیلوں میں تحصیل سٹیرنگ کمیٹیاں ان پراجیکٹس پر کام کی نگرانی کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں