لوکل گورنمنٹ

لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ہر یونین کونسل کو 25لاکھ روپے ملیں گے،ڈی سی جہلم

جہلم لائیو(عبدالغفور بٹ)ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ
حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ہر یونین کونسل کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25لاکھ روپے جبکہ ہر وارڈ کو5لاکھ روپے کی ترقیاتی گرانٹ دی جائے گی،
ترقیاتی منصوبوں کا انتخاب بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیئرنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین خان ، اے ڈی سی آر آفاق وزیر خان،اے ڈی سی جی ذوالفقار علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ امتیاز محمود چیمہ ، بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی اور تحصیل سطح پر اسٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ، ضلع سطح پر ڈپٹی کمشنر خود پروگرام کی مانیٹرنگ کریں گے
جبکہ، تحصیل سطح پر اے سی کمیٹیوں کے سربراہ ہونگے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منصوبہ جات کی نشاندہی کے بعد 25نومبر تک فنڈز کام کرنیوالی ایجنسیوں کو منتقل کر دیے جائیں گے ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن جہلم کی یونین کونسلوں کے نمائندے ، وارڈز کونسلرز بلا تاخیر اپنے منصوبوں کی نشاندہی کریں تاکہ حکومت کیطرف سے مقرر کی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں