لینڈ ریکارڈز کی کمپیوٹرائزیشن مکمل ہو نے پر پٹواری کلچر ختم ہو جائے گا، محسن اقبال چیمہ

جہلم لائیو ( بیورو پورٹ ) لینڈ ریکارڈز کی کمپیوٹرائزیشن مکمل ہو نے پر پٹواری کلچر ختم ہو جائے گا، 90فیصد موضعات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر لیا گیا جس سے عوام کو بھر پور سہولت فراہم کی جارہی ہے یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ جہلم محسن اقبال چیمہ نے گزشتہ روز خصوصی انٹرویو کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو پٹواری کلچر سے نجات دلانے کیلئے تمام ریکارڈز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا منصوبہ شروع کیا گیا اور لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ عملہ کی انتہائی قلت اور پیچیدہ ریکارڈ کو طویل محنت کے بعد کمپیوٹرائز کر لیا ہے اور اب تک نوے فیصد موضعات جس میں زیادہ تر رورل ایر یا کے موضعات شامل ہیں کا ریکارڈ باقاعدہ مرتب کرکے انتقال وراثت، فرد جاری کر نے کا سلسلہ شروع ہے جہاں گورنمنٹ آف پنجاب کی مقررہ کر دہ فیس کے عوض 30منٹ کے اندر فرد جاری کر دیا جاتا ہے محسن اقبال چیمہ نے بتایا کہ بقایا دس فیصد ریکارڈ جو کہ اربن ایریا اور بڑے موضعات پر مشتمل ہے بارے حکومت پنجاب کی جانب سے اب تک کوئی ہدایات نہیں موصول ہوئیں اس سلسلہ میں حکومت کی پالیسی جاری ہونے پر ریکارڈ مکمل کر لیا جائے گا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ریکارڈ کمپیوٹرائز ہونے سے شہریوں کو بار بار چکر لگانے ، رشوت دینے اور جعلی انتقالات سے نجات ملے گی انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرایزیشن کے متعلق کسی قسم کی کوئی شکایت ہو تو شہری ڈائریکٹ مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں

unnamed (1)

اپنا تبصرہ بھیجیں