جہلم لائیو( نامہ نگار) لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان، ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر مظاہرہ ، پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی، مطالبات منظور نہ ہونے پر11 مئی کو لاہور میں بھرپور احتجاج کا اعلان، 50 فیصد اڈہاک ریلیف، بنیادی تنخواہوں میں ضم کرنے کا مطالبہ، ڈائنگ کیڈر ختم ، جون 2017 سے قبل کے واجبات ادا ، سکیل 9 دیا جائے، لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات، تفصیلات کے مطابق جہلم لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزنگ سٹاف واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کنٹریکٹ ملازمت میں توسیع اور سروس سٹریکچر دینے کا مطالبہ تسلیم نہ ہونے پرجمعرات کے روزجہلم میں سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر جہلم کے دفتر کا گھیراؤ کیا تو قائم مقام ڈپٹی کمشنر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کئی گھنٹے تک مزاکرات کرنے سے گریزاں رہے، لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنا دینے پر مجبوراً ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو لیڈی ہیلتھ ورکرز مظاہرین سے بات چیت کرنا پڑی ، سراپا حتجاج بنی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 15 مئی سے پنجاب بھر میں شروع ہونے والی انسداد پولیومہم کے بائیکاٹ اور 11 مئی کو لاہور میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا، نیشنل ہیلتھ پروگرام ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ایسوسی ایشن کی صوبائی صدر رخسانہ انور نے کی احتجاجی مظاہرہ میں جہلم کی چاروں تحصیلوں میں کام کرنے والی سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرزاور سپروائزر نے شرکت کی مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیاکہ پچھلے کئی سالوں سے احتجاج کر رہے ہیں ، لیکن ہر بار اعلیٰ حکام کی طرف سے جھوٹی طفل، تسلیاں دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کی صوبائی صدر رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے تمام تر تسلیوں کے باوجود کوئی عملی اقدام نہ ہونے پر مجبوراً احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا ہے ، قائم مقام ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سی ای او سے جمعرات کی صبح بھی مذاکرات ہوئے جس میں انہوں نے ہمارے مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے ہمارے احتجاج کو روکنے کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا لیکن ہم اپنے حقوق ملنے تک کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔حکومت پنجاب نے 10 مئی تک ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کئے تو 11 مئی کو پنجاب بھر کی 50 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز لاہور مال روڈ پر دھرنا دیں گی اور مطالبات کے حل ہونے تک دھرنا جاری رکھا جائیگا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز اس دوران ساڈا حق ایتھے رکھ نہی تے کرسی چھڈ ، قوم کی بیٹیاں سڑکوں پر کا نعرا بلند کرتی رہیں ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]