محلہ عباس پور ہ میں حویلی پر قبضہ سے روکنے پر مالکان پر بااثر افراد کا تشد

جہلم لائیو (محمد امجد بٹ) محلہ عباس پور ہ میں حویلی پر قبضہ سے روکنے پر مالکان پر بااثر افراد کا تشدد، باپ بیٹے کو زخمی کر دیا، پولیس تھانہ سول لائن نے تفتیش شروع کر دی ، تفصیلات کے مطابق عباس پورہ کے رہائشی محمد الطاف بٹ نے بتایا کہ میں نے اپنے محلہ میں ایک حویلی جاوید اقبال سے خریدی، جس پر مقامی افراد طیب ، طلحہ ، شیخ سعیداور دیگر نے قبضہ کرنے کی کوشش کی اور تالے توڑنے لگے، جس کو روکنے پر مذکورہ افراد نے مجھ پر حملہ کر دیا اور اس دوران الطاف بٹ کے بیٹے وقاص احمد کو بھی سخت تشدد کا نشانہ بنایا مقامی افراد کی مداخلت پر الطاف بٹ وغیرہ کو چھڑوا کر ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں الطاف کا سر پھٹ جانے پر ٹانکے لگائے گئے ، جبکہ بیٹے وقاص کی آنکھ پر گہرے زخم آئے ۔ مالکان حویلی نے حملہ کرنے پر مذکورہ بالا افراد کے خلاف تھانہ سول لائن میں درخواست برائے اندراج مقدمہ دے دی ہے جس پر پولیس تھانہ سول لائن کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں