جہلم لائیو(بیورو رپورٹ) : ناقص وائرنگ سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ،فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122کی کوشش کے باوجود لاکھوں کا نقصان، شہری بجلی وائرنگ کیلئے اعلی کوالٹی کے تار استعمال کریں اور حفاظتی تدابیر اپنائیں ، ڈی او ریسکیو 1122ڈاکٹر فیصل محمود، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں ناقص وائرنگ اور حفاظتی تدابیر نہ ہونے سے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے متعد د واقعات ہو رہے ہیں گزشتہ روز ڈھوک جمعہ اور بعد ازاں محلہ مہدی شاہ میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے نہ صرف لاکھوں کا سامان جل گیا بلکہ دو افراد جھلس کر شدید زخمی بھی ہو گئے ۔ فائر بریگیڈ بلدیہ جہلم اور ریسکیو 1122کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا لیکن آگ نے شہریوں کا بھاری نقصان کر دیا، اس حوالے سے ڈی او ریسکیو 1122ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ شہری چند روپے بچانے کی خاطر ناقص تار اور ناتجربہ کار الیکٹریشنوں سے وائر نگ کرواتے ہیں جو بعد میں شارٹ سرکٹ کا باعث بنتی ہے جبکہ گھروں کے اندر ہر کمرے میں فیوز کا ہونا بھی لازمی ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شارٹ سرکٹ کے حادثات سے بچنے کیلئے اعلی کوالٹی تار اور مناسب حفاظتی انتظامات کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122یا فائر بریگیڈ کو اطلاع کریں تاکہ امدادی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا سکے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]