محکمہ ایکسائز

محکمہ ایکسائز نے رجسٹریشن کاپی کی بجائے سمارٹ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا،

جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی): جہلم سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں رواں سال کے دوران گاڑیوں کی پرانی رجسٹریشن بکس ختم کرکے سمارٹ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ ،تمام ریجنز کے ڈائریکٹرز سے بھی صوبائی حکومت نے سفارشات طلب کر لیں ،سماٹ کارڈ رکے اجر اء کے بعد شہروں کے بجائے پنجاب کے نام پر تمام گاڑیوں کو نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی جس کا علم صرف محکمہ ایکسائز کو ہی ہو گا کہ گاڑی کا نمبر کس ضلع سے جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز جہلم کے ذرائع نے مقامی اخبار نویسوں کو بتایا کہ جہلم سمیت صوبہ پنجاب میں رواں سال 2017میں صوبہ بھر کی گاڑیوں کی سماٹ کارڈز رجسٹریشن کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے اجرا ء کے بعد صوبہ بھر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس واپس کر کے سماٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے جس کی کوئی اضافی فیس مقرر نہیں کی جائے گی ، تمام گاڑیوں کو کمپیوٹرائز ڈ نمبر پلیٹس بھی جاری کی جائیں گی جس میں سیریز متعلقہ ضلع کی بجائے پنجاب کی ہوگی اور تمام گاڑیوں کو جہلم، راولپنڈی ،لاہور یا دیگر شہروں کی سیریز کے نمبروں کی بجائے پنجاب کے نام سے نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی ،مثال کے طور پرکسی بھی گاڑی کو جے ایل ایم (123) کی جگہ پنجاب(123) نمبر جاری ہوگا۔ ، منصوبے کے حوالے سے تمام ریجنل ڈائریکٹرز سے سفارشات طلب کر لی گئیں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں