سوشل ویلفیئر

محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل جہلم کے انتخابات،طارق مغل چیئرمین منتخب

جہلم لائیو(محمداشتیاق پال) ضلعی محکمہ سوشل ویلفیئر جہلم کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل جہلم کے انتخابات ،
جس میں متفقہ طور پر طارق مغل چےئرمین اور خواجہ ساجد سلیم ساجی وائس چےئرمین منتخب،
سماجی تنظیموں کی طرف سے مبارکباد،
تفصیلات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفےئر جہلم کے زیرانتظام سماجی تنظیموں کی رابطہ تنظیم ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل جہلم کے انتخابات زیر انتظام محمد نواز وڑائچ ڈپٹی ڈائریکٹر معاونین سہیل ناصر سوشل ویلفےئر آفیسر، علیم یوسف میڈیکل سوشل ویلفےئر آفیسر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم سوشل ویلفےئر دفتر میں منعقد ہوئے جس میں متفقہ طور پر اگلے 2 سال کیلئے رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم طارق مغل کو ڈی سی سی جہلم کا چےئرمین اور ARA پنڈ دادنخان کے خواجہ ساجد سلیم ساجی وائس چیرمین منتخب ہو گئے جس میں ان امیدواروں کے تجویز کندہ اور دودو تائید کندہ نے دستخط کرکے کاغذات جمع کروائے اجلاس میں طارق مغل رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم، خواجہ جاوید اقبال، سینئر صحافی اشتیاق پال تنظیم عمل جہلم، چوہدری محمد اقبال تنظیم خیر الناس جہلم، راجہ شیراز اکبر تنظیم الفلاح جہلم، محمد اکرم پی ڈبلیو سی کالا گوجراں جہلم، ڈاکٹر اسد مرزا سی ڈی سی المرکز جہلم، اعجاز احمد سی ای سی، میجر (ر) طارق ملک پاکستان فیلوز جہلم، محمد رضوان خالد، ڈاکٹر یوسف راہبر صحت جہلم،ڈاکٹر آسیہ ممتاز اولڈ پیپلز ویلفیرفاؤنڈیشن(اپنا گھر) جہلم، ملک محمد اصغر ایڈووکیٹ القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے زہنی معذور بچگان اسلام پورہ جہلم، عبید ملک آلٹیو انوالمنٹ موٹیویشن جہلم، شکیل منہاس AIM پنڈدادنخان، سینئر صحافی حکیم سید اختر علی شاہ تحصیل سوشل ویلفیئر کونسل پنڈدادنخان ، لیفٹینٹ کرنل محمد نعیم ملک کیپٹن معظم علی شہید ویلفیئر ہسپتال جہلم، محمد ایوب انجمن رفاع عامہ پنڈدادنخان و دیگر نے متفقہ طور پر طارق مغل کو چیرمین اور خواجہ ساجد سلیم ساجی کو وائس چیرمین نامزد کر دیا اس موقعہ پر تنظیموں کے عہدیداران سماجی رضاکاروں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، نومنتخب چیئرمین طارق مغل نے تمام سماجی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو ذمہ داری ملنے پر بھرپور ساتھ دیا اور متفقہ طور پر چیرمین منتخب کرکے میرے حوصلے کو مذید تقویت بخشی ہے میں آسمان سے تارے توڑ کر تو نہیں لا سکتا البتہ ضلع جہلم کی تمام سماجی تنظیموں کو ساتھ لے کر چلوں گا اور ان کی بھر پور معاونت اور محکمہ سے روابط کو یقینی بناؤں گا مجھے آپ سب دوستوں کی بھر پور راہنمائی کی اشد ضرورت ہے تاکہ سماجی خدمات کے حوالہ سے ضلع جہلم پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں