مستورہ ڈسپنسری کا افتتاح.
جہلم لائیو (محمد امجد بٹ) انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کی اس مملکت خداداد میں کوئی کمی نہیں ہے،دیار غیر میں مقیم محب وطن پاکستانی اور مخلوق خدا سے محبت اور انکی خدمت کرنے والے آج بھی دنیا بھر میں موجود ہیں جو اپنے ملک میں عوام کی فلاح وبہبود کرنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں،اور وطن سے محبت کی خاطر اپنے علاقے کے مسائل کم کرنے میں کوشاں رہتے ہیں .
ایسے لوگ لائق تحسین ہیں جن کی دنیا کے ساتھ آخرت بھی سنور جائے گی ،دلاور کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا واٹر سپلائی، مستورہ ڈسپنسری کیلئے عملہ اور ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دیگر سماجی اداروں کی معاونت سے حل کرئیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے جہلم کے نواحی علاقہ دلاور میں سماجی کارکن وحید بیگ(ناروے) کی طرف سے تعمیر شدہ مستورہ ڈسپنسری کے افتتاح میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا ڈسپنسری کے افتتاح کے بعد انہوں نے مسجد کی تعمیر اور قبرستان کی چاردیواری کے معائنہ کے بعد عوام اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا میری اولین ترجیح ہو گی کہ کسی سماجی تنظیم کے تعاون سے اس ڈسپنسری کیلئے ڈاکٹر اور دیگر عملہ کا بندوبست کیا جائے انہوں نے وحید بیگ(ناروے) اور سماجی کارکن ملک اکبر علی مٹھو کو ڈسپنسری کے قیام پر مبارکباد دی، انہوں نے دلاور کا دیرینہ نکاسی آب کے مسئلہ کے نامکمل کام کی جلد معلومات حاصل کرکے اسے کارآمد بنانے کے ساتھ ادھوری واٹر سپلائی کو بھی جلد مکمل کروانے کیلئے کوشش کرونگا، اس موقعہ پر بریگیڈئیر مشتاق للٰہ، میزبان وحید بیگ(ناروے)زاہد ریاض سردار (بلال پٹرولیم) سماجی کارکن ملک اکبر علی مٹھو و دیگر نے خطاب کیا اس موقعہ پر ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ مطلوب مہدی، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین ، راجہ قاسم علی خان چےئرمین ضلع کونسل جہلم نوابزادہ طالب مہدی کے علاوہ شفقت حیات سابق کونسلر(اسمعیل پٹرولیم)ظفر اقبال ٹکا کونسلر، ملک یعقوب اعوان جائنٹ سیکرٹری داخلہ، راجہ محسن علی کان چےئرمین یونین کونسل ہرن پور، مرزا اعظم سماجی کارکن، ملک شوکت حیات سابق ناظم یونین کونسل چوٹالہ و معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی، اس موقعہ پر بریگیڈئیر مشتاق للٰہ نے کہا کہ میری سوچ اور وحید بیگ کی سوچ کتنی ایک ہے جو کام سوچتا رہا اور وحید بیگ نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے اب میں ہر قدم پر اپنے بھائی وحید بیگ کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں، تقریب کے اختتام پر وحید بیگ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔