مولانا امیر محمد اکرم اعوان

مسلمان دنیا میں امن قائم کرنے کے مکلف ہیں،مولانا اکرم اعوان

جہلم لائیو(پریس ریلیز):مسلمان پوری دنیا میں امن قائم کرنے کے مکلف ہیں ۔حلال کمائی اوربچوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ شریعت مطہرہ پر عمل کر کے زندگی کے ہر شعبے کو اسلام کے مطابق ڈھالنا بھی مسلمانوں کے فرائض میں شامل ہے،ے اس سے ملک میں نفاذ اسلام ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ وحدہ لا شریک ہے اور ہر لمحہ اپنے بندو ں کے ساتھ ہے اگر یہ یقین دل کے اندر پید ا ہو جائے کہ اللہ کریم میری ہر ضرورت ہر جگہ ہر وقت پوری فرما رہے ہیں ۔انسان ہی ہے جو اللہ کو بھلا دیتا ہے ورنہ اللہ کریم تو ہر وقت بندہ کے ساتھ ہوتے ہیں۔آج کل ہر بندے نے اپنی امیدیں بندوں سے لگا رکھی ہیں جو کہ ہمارے یقین اور ایمان کی کمزوری ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی تمام حاجات کو اللہ کریم سے مانگنے والے بن جائیں اور دنیاوی سہاروں سے بے نیا ز ہو کر اپنی امیدوں کو اللہ کریم کے سپرد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں