جہلم لائیو(پریس ریلیز):مسلمان کا جان بوجھ کر گناہ اور برائی میں ملوث ہونابارگاہ رسالت ﷺ میں دکھ دینے کے مترادف ہے ،کلمہ پڑھنے سے مراد یہ ہے کہ بندہے کاکردار بھی اس بات پر گواہی دے کہ یہ مسلمان ہے۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کی واحدانیت پر گواہی سے مراد یہ ہے کہ بندے کی ساری زندگی اللہ کی اطاعت میں گزر جائے زندگی کے سارے اعمال گواہی دیں کہ یہ بندہ اللہ کو اپنا معبود مانتا ہے ایمان مجموعہ اعمال کا نام ہے ۔ حدیث کی شرح بیان کرتے ہوئے شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے کہا کہ جو یہ یقین رکھے اللہ اکیلا معبود ہے اور اس کے اعمال اس پر گواہی دیں اسے جنت کی بشارت دے دیں۔جس کا آخرت پر یقین ہو کہ حساب کتاب ہونا ہے وہ گناہ نہیں کرتا گناہ کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آخرت پر دل سے یقین نہیں ہوتا ۔ عبادت اطاعت میں ہے اپنی مرضی منوانا اطاعت نہیں ہے ہم اطاعت کی بجائے اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں۔عوام کے پیسوں سے حج بھی کر آئیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں ۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی
Load/Hide Comments