مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن نے ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پرکامیابی حاصل کر لی

جہلم لائیو(پولیٹیکل ڈیسک):بلدیاتی الیکشن مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی اور ایم پی اے مہر محمد فیاض کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو ممبر کسان کونسل کی مخصوص نشست پر شکست کا سامنا.

پاکستان مسلم لیگ ن نے ضلع کونسل جہلم کی مخصوص نشستوں پر میدان مار لیا.

ن لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز جنجوعہ اور ملک اسلم ڈھڈی ممبر کسان ممبرکی سیٹوں پر ضلع کونسل جہلم کے ممبران منتخب.

مسلم لیگ ن نے ضلع کونسل میں ٹیکنو کریٹ ،یوتھ ،اقلیت کی دو نشستوں پر بلا مقابلہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پی ایم ایل این کی آٹھ خواتین بھی بلا مقابلہ مخصوص نشستوں پر ممبر ضلع کونسل منتخب ہوئی ہیں.

ن لیگی عہدیداران و کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر خوشی کااظہار.مٹھائیاں تقسیم .

رپورٹ کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ہے .
گزشتہ روز ضلع کونسل میں کسان کی سیٹ پر تین امیدواروں مسلم لیگ ن کے حافظ اعجاز جنجوعہ،ملک محمد اسلم ڈھڈی اور آزاد امیدوار غلام حسین کیانی کے مابین مقابلہ ہوا ،آزاد امیدوار غلام حسین کیانی کو ایم پی اے مہر محمد فیاض ،پی ٹی آئی کے راہنماؤں کی بھر پور حمایت حاصل تھی ،43چیئرمین یونین کونسلز نے ضلع کونسل کی مخصوص نشست پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ،غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز جنجوعہ نے 19،مسلم لیگ ن کے ملک محمد اسلم ڈھڈی نے 13جبکہ ایم پی اے مہر فیاض اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار غلام حسین کیانی نے 11ووٹ حاصل کیے ،اس سے قبل ٹیکنو کریٹ کی مخصوص نشست پر چوہدری عبدالطیف ایڈووکیٹ ،یوتھ کی مخصوص نشست پر چوہدری اسیس جاوید،اقلیت کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کے ہی ظفر گل اور عارف شہزاد بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ ضلع کونسل میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی آٹھ خواتین بھی بلا مقابلہ ممبر ضلع کونسل منتخب ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں